کراچی: حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار


کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے غیرملکی کرنسی اور سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے مطابق ایف آئی اے نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کے دوران  حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی نشاندہی پرفلیٹ سے سونا اور بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی پکڑی گئی۔ کمپیوٹر، گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس اور پراپرٹی کی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے حوالہ ہنڈی کےغیرقانونی کاروبار میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گارڈن ویسٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جولائی میں ایف آئی اے کی انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ملزم جنید کو گرفتار کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی کےخفیہ نیٹ ورک سے وابستہ ملزم گرفتار

ایف آئی اے نے کہا تھا کہ ملزم جنید کو بہادرآباد میں دھوراجی سے گرفتار کیا گیا اور یہ حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینجر تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقوم فراہم کی جا رہی تھیں۔ رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں حوالہ ہنڈی کا کام کرتے ہیں۔ بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل ر ا ملزمان کو ٹاسک دیتا تھا۔ ملزم جنید سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ مبینہ ملزم یاسین کو گرفتار کیا تھا۔ مذکورہ کارروائی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں