کوہلو: لیویز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد


کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی  کے دوران زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ماوند کے علاقے تالاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی اور  سات ریموٹ کںٹرول بم، چودہ سو کارتوس، دو اینٹی ٹینک  مائن، چار ٹائم بم، دس اینٹی پرسن بم، آٹھ ہینڈ گرنیڈ، بیاسی مارٹر گولے اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود زیر زمین چھپایا گیا تھا جسے صوبے میں تخریب کاری کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

تفتان بارڈر سے گرفتار 197 پاکستانی لیویز انتظامیہ کے حوالے

پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام، اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار

یاد رہے کہ چند روز قبل پولیس نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی تھی۔

پولیس کے مطابق ناکہ بندی پر گاڑی سے 278 پستول، 40 بندوقیں، پانچ ہزار کارتوس برآمد کئے گئے۔

ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کے مطابق ناکہ بندی کے دوران ابرار نامی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ مبینہ اسمگلر کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے۔

ڈی ایس پی چمکنی کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‎کوئٹہ: کسٹمز اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام


متعلقہ خبریں