نیب سمیت دیگر ادارے پی پی کی میگا کرپشن کا نوٹس لیں، حلیم عادل

نیب سمیت دیگر ادارے پی پی کی میگا کرپشن کا نوٹس لیں، حلیم عادل

مٹھی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیئرمین نیب سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے استدعا کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کی میگا کرپشن کا نوٹس لیں۔

کراچی، تباہی کے ذمہ دار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ہیں۔ حلیم عادل شیخ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ اپیل مٹھی میں بند آر او پلانٹ کے دورے کے موقع پر کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مٹھی میں لگایا گیا آراو پلانٹ بند پڑا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت تھرپارکر میں 300 آر او پلانٹ بند پڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا کہ پلانٹس کے 800 ملازمین کو تنخواہیں بھی نہیں دی جا رہی ہیں۔

سندھ میں آرٹیکل چار سو بیس کے تحت لوٹ مار جاری ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے چیئرمین نیب اوردیگر متعلقہ اداروں سے استدعا کی کہ وہ پی پی کی میگا کرپشن کا نوٹس لیں۔


متعلقہ خبریں