سعودی عرب کا ویزہ رکھنے والے افراد کیلئے سفری پابندیاں ختم


اسلام آباد: سعودی عرب نے ویزا رکھنے والے افراد کے لیے سفری پابندی ختم کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ویزا یا اقامہ رکھنے والے افراد سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ مسافروں کو 48 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے سفر پر مخصوص پابندیاں نہیں لگائی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کورونا سے قبل سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی 75 پروازیں تھیں جن کی تعداد 22 ہو گئی تھی ۔

پی آئی اے کو سعودی عرب کیلئے مزید 21 خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت

ان کا کہنا تھا کہ پروازیں کم ہونے کے باعث سعودی عرب جانے والوں کو مشکلات تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے21 اضافی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے جب کہ یکم سے 30 اکتوبر تک مزید پروازیں چلانے کام عاملہ زیرغور ہے۔


متعلقہ خبریں