اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی الیکشن کرادیں گے، وزیر اعظم

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی الیکشن کرادیں گے۔

استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے، شیخ رشید کا چیلنج

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں کا کوئی خوف نہیں ہے اور حکومت کو کوئی خطرہ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ وزیرتجزیہ کاربن کراون گول کردیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ حکومت اور فوج کو لڑوا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دینا درست فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ تقریر بھارت کے بیان کا عکس تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو اظہار رائے کی آزادی کا اندازہ نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ دونوں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کھیل سے باہر ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی کے لیے کچھ بھی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف امیرالمومنین بن کر اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اور فوج کی موجودہ ہم آہنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے۔

موجودہ پانچ سال ہمارے ہیں، آئندہ بھی حکمران ہم ہوں گے: اسد قیصر

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا ویژن ایسا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں نظم و ضبط بنانا ممکن نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت میں اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ یو ٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سینئر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاورکا استعمال کیا ہے۔ اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا حکومت اور فوج کے درمیان لڑائی کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مایوس ہوچکا ہے اور وہ حکومت و فوج کے درمیان موجود تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم عمراں خان نے کہا کہ ن لیگ ہو یا ش لیگ، یہ لوگ صرف خاندانی سیاست کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن پر کسی کو بھی این آراو نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے این آر او دینے کی غلطی کی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ اس غلطی کے نتیجے میں دس سال کے دوران پاکستان میں لوٹ مار انتہا کو پہنچی۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پرویز مشرف کو این آر او دینے پر ہی چھوڑا تھا۔

سینئر صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مانتا ہوں کہ میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے۔

حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ گیس کا بحران اس سال سخت اور آئندہ سال اس سے بھی سخت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال چینی اور گندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے منشور کے مطابق پالیسیوں پر کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھائیں تاکہ ادویات مارکیٹ میں موجود رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں زرعی شعبہ صوبوں کو دے دیاگیا جو نہیں دینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم نے نظام کو فریکچر کردیا ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے اور چین ہمارا دوست ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ چین کو پاکستان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پاکستان کو چین کی ہے۔

’ حکومت کو گرانا ہو تو گندم اور چینی کی قیمتوں کو بڑھا دیا جاتا ہے‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں مغربی فلموں کی وجہ سے فحاشی بڑھ رہی ہے اور ملک میں جنسی جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فلموں کے ذریعے فحاشی کے خلاف کلچرکو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز فیصل آباد میں دعویٰ کیا تھا کہ ن سے ش نکلے گی اور اور پی پی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔

ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقاتیں اعزازکی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹوسے لے کرسب ملاقاتیں کرتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ شیخ رشید کسی میٹنگ میں ہوں گے تو نہیں آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول پیدا نہیں ہوئےتھے جب بھی قومی سلامتی کمیٹی کا ممبرتھا۔

کمزور طبقوں کو صحت کی معیاری سہولت دینا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیلنج دیا تھا کہ یہ استعفے دیں ہم نئے الیکشن کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ استعفے دیتے تو جنرل الیکشن ہو سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں