ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


اسلام آباد: ملک بھر میں آٹا، سبزیوں اور ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں فلور ملز نے بیس اور پندرہ کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی روک دی ہے جب کہ چکیوں پر فی کلو آٹا اسی روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر ہیں۔  لہسن 7 سو روپے،  پیاز اور آلو ستر روپے فی کلو جب کہ ٹماٹر کی قیمت ایک سو بیس روپے تک جا پہنچی ہے ۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ماہ میں دو سو روپے اضافہ ہوا ہے، شہر میں ادرک  7سو روپے اور لہسن کی قیمت دو سو روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے جان بچانے والے ادویات سمیت چورانوے دواؤں کی قیمتوں میں دو سو باسٹھ فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔۔


متعلقہ خبریں