وفاقی حکومت کا مقامی شہد’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقامی شہد’’بلین ٹری ہنی‘‘متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم منصوبے کا جلد افتتاح کریں گے۔ منصوبے کیلئے بیری سمیت تین اقسام کے درختوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے ایرڈ یونیورسٹی، نیوٹیک اور شہد کی فارمنگ کے ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

مشیر ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ  بیری کا شہد میانوالی کے جنگل سے لیا جائے گا۔

بلین ٹری سونامی منصوبہ: عالمی ڈونرز کا گرانٹ دینے کا عندیہ

ان کا کہنا تھا کہ جنگلی شہد اٹک کے قریب علاقے سے حاصل کریں گے جب کہ کوالٹی کنٹرول کے لئے پرائیوٹ سیکٹر میں لیب بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ورکنگ گروپ بنا کر پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلین ٹری ہنی برانڈ کی انٹرنیشنل مارکیٹنگ کی جائے گی ، گلگت، سکردو سے بھی مخصوص کوالٹی کا بہترین شہد حاصل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں