بارودی سرنگ سے بچانے والے چوہے کو گولڈ میڈل دے دیا گیا


جنوب مشرقی ایشیا کے ملک کمبوڈیا میں لوگوں کو زیر زمین نصب بارودی مواد سے بچانے والے چوہے کو اس کی بہادری کے لیے سونے کے تمغے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’ ماگا وا ‘ نامی چوہے نے کمبوڈیا میں اپنے کیرئیر کے دوران انتالیس بارودی سرنگیں اور اٹھائیس بار بارود کا سراغ لگایا۔

امریکہ اور بیلجیم کی غیر منافع بخش تنظیم کی تاریخ میں پہلی بار چوہے کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تنزانیہ میں قائم بیلجیئم کی ایک تنظیم نے چوہے کو بارودی سرنگ کو سونگھنے کی تربیت دی تھی۔

چوہوں نے گاڑی چلانا سیکھ لی

بتایا گیا ہے کہ اس چوہے کی عمر سات سال ہے، بظاہر اس کا وزن اور قد عام چوہوں کی نسبت قدرے زیادہ ہے مگر اس کے باوجود وہ زیر زمین دبائی گئی بارودی سرنگ کو محسوس نہیں ہوتا تھا۔

مگاوا نے ایک لاکھ اکیالیس ہزار مربع میٹر سے زیادہ کی زمین کو بارودی مواد سے پاک کرنے میں مدد دی ہے۔


متعلقہ خبریں