پاکستان ہندو کونسل نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

پاکستان ہندو کونسل نے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: پاکستان ہندو کونسل نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے۔

پاکستان ہندو کونسل کے مظاہرین ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے یاد داشت کو بھارتی ہائی کمیشن کے دروازے پر چسپاں کردیا ہے۔

جودھ پور بھارت میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار موت پر احتجاج کرنے والے پاکستان ہندو کونسل کے احتجاجی مظاہرین کچھ دیر قبل خاردار تاریں عبور کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہو گئے تھے۔

ہم نیوز نے بتایا تھا کہ پاکستان ہندو کونسل کے مظاہرین کی بڑی تعداد خار دار تاریں عبور کرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوئی اور بھارتی ہائی کمیشن کے باہراس نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہریں پاکستان ہندو کاؤنسل کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی قیادت میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوئے تھے۔

پاکستانی ہندو برادری کا اسلام آباد میں دھرنا جاری

مظاہرین کا اصرار تھا کہ وہ بھارتی سفارتخانے میں جا کر اپنے مطالبات پیش کرنا چاہتے ہیں اس لیے انہیں آگے جانے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں