منڈی بہاؤالدین: ہونہار طالبعلم نیاز خان نے سب کو حیران کردیا

منڈی بہاؤالدین: ہونہار طالبعلم نیاز خان نے سب کو حیران کردیا

منڈی بہاؤ الدین: سچ کہتے ہیں کہ انسانی لگن سچی ہو عزم پختہ ہو تو ہر منزل آسان ہو جاتی ہے۔ اس مقولے کو ایک مرتبہ پھر بجلی سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے محروم اور جھونپڑی میں رہنے والے 16 سالہ نیاز خان نے اس طرح ثابت کیا ہے کہ اس نے میٹرک کے امتحانات میں 998 نمبر حاصل کر لیے ہیں۔

تعلیمی ادارے عجلت میں دوبارہ بند کرنا تدریسی عمل تباہ کر دے گا، وزیر تعلیم

ہم نیوز کے مطابق نیاز خان کی شاندار کامیابی پر نہ صرف اس کے اپنے والدین اور گھر والے بیحد مسرور ہیں بلکہ اساتذہ بھی اپنے شاگرد کی نمایاں کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔ سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ زندگی کے امتحانات میں بھی اسے اسی طرح سے کامیابیاں نصیب ہوں۔

میٹرک کے امتحانات میں کل 1100 نمبروں میں سے 998 نمبرز حاصل کرنے والے نیاز خان کا تعلق منڈی بہاؤ الدین کے پسماندہ علاقے مانگٹ سے ہے۔

شربت بیچ کر گھر کی کفالت کرنے والے طالبعلم کی میٹرک میں شاندار کامیابی

16 سالہ نیاز خان اسکول آنے اور جانے کے لیے روزآنہ کئی کلو میٹر کچا راستہ پیدل طے کرتا ہے اور واپسی پر گھر کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیاز خان کے والد محنت مزدوری کرتے ہیں جب کہ نیاز خان کھیتوں میں بیٹھ کر پڑھائی کرتا ہے۔ اسکول میں اول نمبر حاصل کرنے والے نیاز خان کی دلی تمنا ہے کہ وہ آئندہ مستقبل میں ایس ایس جی کمانڈو بن کر ملک و قوم کی خدمت کرے اور نام روشن کرے۔

’ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘

ہونہار طالبعلم نیاز خان کا کہنا ہے کہ اگر اسے مخیر حضرات یا حکومت کی سرپرستی مل جائے تو وہ اپنی تعلیم مکمل کرکے آئندہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام مزید روشن کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں