پانی کی بوتلیں فروخت کرنیوالا چینی شہری دولت میں جیک ما سے آگے نکل گیا

پانی کی بوتلیں فروخت کرنیوالا چینی شہری دولت میں جیک ما سے آگے نکل گیا

اسلام آباد: چین کے امیر ترین شخص اب علی بابا کمپنی کے مالک جیک ما نہیں رہے ہیں بلکہ ان کی جگہ ژونگ شنشان نے لے لی ہے جو پانی کی بوتلیں فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔

پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے دولت میں ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ژونگ شنشان نے اپنے کاروباری سفر کا آغاز نونگفو اسپرنگ سے کیا تھا۔ وہ 1996 تھا اوران کی کمپنی چین کے مشرقی حصے کے صوبے ژہیجیانگ میں واقع تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ بیلینئیر انڈیکس کے مطابق ژونگ شنشان کی کُل دولت کا تخمینہ 58.7 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں پہلی پوزیشن کھو بیٹھے

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی اسٹاک مارکیٹ میں اپنی کمپنی کا نام رجسٹر کرانے اور ایک دوا بنانے والی کمپنی میں ان کے اکثریتی حصص کے باعث ژونگ شنشان کی دولت میں بے پناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ژونگ شنشان کو اکثر ‘لوون ولف’ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق وہ اس وقت چین کے پہلے اور ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

دنیا کے امیر ترین لوگوں کے 10 مشترکہ مشاغل

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست اگر ترتیب دی جائے تو چین کے ژونگ شنشان کا نمبر 17 واں ہے۔


متعلقہ خبریں