دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ اعزاز دیدیا گیا

دنیا کو بھارتی مظالم دکھانے والی صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ اعزاز دیدیا گیا

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم دنیا کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے دکھانے دکھانے والی بہادر خاتون صحافی مسرت زہرا کو اعلیٰ ترین صحافتی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق مقبوضہ وادی چنار میں مظلوم کشمیریوں پر قابض درندہ صفت بھارتی افواج اور پیرا ملٹری فورسز سمیت پولیس کی جانب سے کیے جانے والے بھیانک مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر گلوبل میڈیا فورم نے خاتون صحافی کو ان کے نمایاں کام پر پیٹر میکلر ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مودی سرکار نے بالی ووڈ ہیروز کو یرغمال بنایا ہوا ہے، بھارتی صحافی

یہ ایوارڈ اب تک 12 صحافیوں کو دیا جا چکا ہے جن میں سے نصف خواتین صحافی ہیں۔ مسرت زہرا کی تصاویر معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور الجزیرہ سمیت دیگر عالمی ذرائع ابلاغ اور نشریاتی اداروں کے ذریعے دینا کے سامنے آتی رہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں