وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، شبلی فراز

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھرتاریخی خطاب کرکے قوم کا سرفخرسے بلند کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ،شبلی فرازمسئلہ کشمیرحل کیے بغیرخطےمیں امن کا قیام ایک خواب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام عالم کو باور کرایا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو پامال کیا جا رہا ہے۔

ترک صدر نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آرایس ایس کے انتہا پسند نظریے کو بے نقاب کیا۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والےمظالم کو بھی بے نقاب کیا۔

مختلف ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا ایل او سی کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجے گئے پیسے کی واپسی کی تجویز پیش کی اور کرپشن کے خلاف پختہ عزم کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں