جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان کا جواب


اسلام آباد: جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان کا جواب بھی سامنے آ گیا۔

پاکستانی سفارتکار ذوالقرنین چھینہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کر رکھے ہیں تاہم بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہو گا اور کشمیری حق خودارادیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہو گا۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ہے اور بھارت دنیا میں اسلامو فوبیا کو فروغ دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس نے نہ صرف بابری مسجد کو شہید کیا بلکہ بھارت نے کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کر دیا ہے۔ کشمیریوں کو محصور کرنے کے لیے اضافی فوج کو تعینات کیا گیا۔ فاشسٹ بھارتی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے ڈٹ کر پیش کیا، شبلی فراز

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح نازی جرمن یہودیوں کےخلاف تھے، آر ایس ایس مسلمانوں کے خلاف ہے۔ 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا۔2002 میں بھارت کے شہر گجرات میں مسلمانوں کا قتل کیا گیا۔ آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انسانوں کے ساتھ زیادتی سے شدت پسندی پھیلتی ہے۔


متعلقہ خبریں