بھارت دہشتگردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرر نکلا

Money

پیرس: فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (ایف سی ای این)  نے بھارت کو دہشت گردوں کا سہولت کار اور منی لانڈرر قرار دے دیا۔

ایف سی ای این کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مطابق بھارت کے 44 بینکس منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ ان بینکوں میں پیسہ کہاں گیا اور کس نے استعمال گیا اس کے بارے میں بھی سوالات اٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے، وزیراعظم

رپورٹ کے مطابق بھارت کا پنجاب نیشنل بینک، کوٹک مہاندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، کنارہ بینک، انڈس لینڈ بینک، بینک آف بروڈا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

فنانشنل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ وررک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی بینکوں نے 3201 غیر قانونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے 1.53 بلین ڈالرز منی لانڈرنگ کی۔

انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے۔ بھارتی نوادرات کے اسمگلرزبھی اس کام میں ملوث ہیں۔ سونے اور ہیرے میں منی لانڈرنگ  کی گئی۔ 

حالیہ یو این رپورٹ میں کیرالہ اور آسام میں دہشت گرد گروپوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔ 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے بھارتی حکومت خوفزدہ ہو گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال سے بھارتی وفد اٹھ کر چلا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعطم عمران خان کا خطاب شروع ہوتے ہی بھارتی وفد ہال چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تاریخی خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم اقوام عالم کے سامنے آشکار کیے ہیں۔ انہوں نے فاشسٹ بھارتی حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔


متعلقہ خبریں