اسلام آباد: ڈینگی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار

ڈینگی سے متاثرہ 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد: میٹروپولیٹن کارپوریشن نے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی نشاندہی، خاتمے اور کنٹرول کے لیے گھروں کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان: نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد، انتظامیہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد میں انتہائی حساس علاقوں کی 3 طرح سے نشاندہی ہوگی، پہلی کٹیگری میں گزشتہ 5 سال  نشاندہی میں پائے جانے والے مریض ہوں گے۔

دوسری  کٹیگری  میں ایسے مقامات جہاں ڈینگی کا لاروا پایا جائے اور تیسری میں تنگ گھروں کی نشاندہی ہوگی۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیکٹر جی سیون، ایف سکس، آئی الیون، آئی ٹین، آئی ایٹ کو انتہائی حساس قرار دیا ہے جب کہ سیکٹر جی سیون میں کچے مکان اور کچی آبادیوں کی زیادہ موجودگی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

سیکٹر جی سکس اور جی  ایٹ میں علامہ اقبال ٹاوَن، مشرف کالونی، مسکین کالونی 66 کواٹر کو حساس قرار دیا گیا ہے جب کہ جے سالک کالونی کی کچی آبادی کی بھی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم سی آئی نے گھروں کے باہر تین رنگوں کے اسٹکرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ سورسز کی جانب سے سبز، پیلے اور لال رنگ کے اسٹکرز لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، سندھ کے وزیر بھی ڈینگی کا شکار

اسٹکرز ڈینگی کے مریض، لاروے اور بچاؤ کے لیے اسپرے کی نشاندہی کریں گے، ان سے مانیٹرنگ اور ڈینگی سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر کے باہر لال رنگ ا سٹکر لگایا جائے گا، لاروے کی موجوگی پر گھر کے باہر پیلے رنگ کا ا سٹکر لگایا جائے گا، لاروے کے خاتمے کے لیے اسپرے کے بعد گھر کے باہر سبز اسٹکر لگایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں