وزیر اعظم نے کراچی کیلئے کاغذی پیکج کا اعلان کیا، مصطفیٰ کمال


کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے کاغذی پیکج کا اعلان کیا اور پھر مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ملک چلتا ہے لیکن اس کراچی کو ہی نظر انداز کیا گیا۔ کراچی پیکج کراچی کے خرچے پر ہی شہریوں کو بریانی کھلانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کس جواز کے تحت وفاقی حکومت پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں جو کارنامے کیے وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔ ہم نے کراچی پیکج سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ نہیں ہو گا یہ صرف باتوں کا ٹورنامنٹ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمیں تو اختیارات اور حقوق چاہیئیں۔ کراچی کو پیکج دینا ایسا ہی ہے جیسے کسی شخص کی مہینے بھر کی تنخواہ چھین لو اور پھر خیراتی ادارے سے بریانی لاکر اسے کہو کہ اپنا پیٹ بھر لے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق نااہلی کا ملبہ ایک صوبے پر نہ ڈالے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بس خطاب ہی تھا۔


متعلقہ خبریں