پاکستان عالمی چیمپئن فار نیچر قرار

پاکستان عالمی چیمپئن فار نیچر قرار

عالمی ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو عالمی چیمپئن فار نیچر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصوری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کرنے والی 13 سالہ پاکستانی طالبہ

پاکستان کو چیمپئن فار نیچر کا اعزاز ماحول دوست پالیسیوں  کی بدولت دیا گیا۔ اعزاز کی وصولی کے لیے ورلڈ اکنامک فورم نے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔

ملک امین اسلم ورلڈ اکنامک فورم سے پاکستان کو ملنے والا عالمی اعزاز وصول کریں گے، پاکستان کو عالمی اعزاز کورونا وائرس کے دوران  ماحول دوست فیصلے کرنے پر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومت پاکستان نے درخت لگانے کی ہزاروں ملازمتیں دیں۔ بلین ٹری سونامی، نیشنل پارکس بنانے، پلاسٹک بیگز پر پابندی بھی عالمی اعزاز کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہمارا اہم علاقائی پارٹنر ہے مل کر کام کریں گے، نامزد امریکی سفیر ولیم ٹوڈ

معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین سلیم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ اعزاز کلین گرین پاکستان اور وزیر اعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملا۔


متعلقہ خبریں