وزیراعظم عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

کورونا: اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس اور ٹیلی فونک رابطے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا تنویر اورخواجہ سعد رفیق  شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری اور اس کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف کو کرپشن کیسز میں اپنی گرفتاری نظر آ رہی ہے، فیاض چوہان

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، نیب صرف مسلم لیگ ن کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اپنے بیان میں  وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف کو جعلی اکاؤنٹس، ٹی ٹیز اور کرپشن کیسز میں اپنی گرفتاری نظر آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری سے پہلے شہباز شریف کی پریس کانفرنس بجھتے چراغ کی آخری ٹمٹماہٹ کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما ممکنہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کی گرفتاری وزیراعظم کی خواہش یا سیاسی انتقام نہیں۔ آپ کی گرفتار بے مثال کرپشن کے باعث عدالتوں اور احتسابی اداروں کی ضرورت ہے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ شہبازشریف کا کرپشن نہ کرنے کا دعویٰ عوام کی آنکھوں میں مرچیں جھونکنے کے مترادف ہے۔ شہبازشریف نے کھربوں ڈالرز، دینار اور درہم کی کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اپنے بڑے بھائی اور بھتیجی کی لگائی گئی آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف کی ایک گھنٹے کی تقریر نے شہباز شریف کی دو سالہ محنت زائل کر دی۔

اس سے قبل  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف قیامت تک ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہو تو لٹکا دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ میں جیل جاؤں، ہم پر ایسے الزامات لگاتے ہیں جیسے خود دودھ کے دھلے ہوں۔


متعلقہ خبریں