’ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے‘


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ جوانوں کو روزگار دیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 1.5 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں اور نوجوانوں کو اپنی شخصی ضمانت پر 3 فیصد مارک اپ پر قرض دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے تاجروں کو ہرممکن معاونت فراہم کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے چھوٹے کاروبار کو فروغ  ملے گا۔

’ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے‘

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر راولپنڈی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ صنعتی شعبے کو ترقی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا  کہ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ملک کے وسائل تک رسائی دے رہے ہیں، آئندہ چند ماہ میں پروگرام لاکھوں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے سیڑھی بنے گا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کو فروغ  دے کر روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ ملے گا، مشیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ  تکنیکی تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں کو شفاف طریقے سے میرٹ پر قرض دیں گے، عوام کے ٹیکس کا پیسہ سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کو مدنظر رکھ  کر نوجوانوں کو ہنرمند بنانا ہے۔


متعلقہ خبریں