پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کرنے کیلئے ن لیگ نے کمیٹیاں تشکیل دے دی

رانا ثناء اللہ کی جیل میں طبعیت بگڑ گئی

لاہور: پنجاب میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے لیے ن لیگ نے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نمبر ون راولپنڈی،گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن کی تنظیم سازی کرے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی نمبر 2 لاہور،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے معاملات کو دیکھے گی جب کہ کمیٹی نمبر 3 ملتان،ڈی جی خاں اور بہاولپور کی تنظیم سازی کے لیے انٹرویو کریں گی۔

پی ٹی آئی کی تنظیم سازی، اہم عہدوں پر فائز افراد کا تعارف

یاد رہے کہ جولائی میں مسلم لیگ (ن) لاہور نے بھی  تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق  شہر کے تیس صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو انٹرویوز کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

لاہور میں تنظیم سازی لیگی رہنما حمزہ شہبازشریف کی منظوری کے بعد شروع کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں