نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: قومی کھلاڑیوں کے شائقینِ کرکٹ کیلئے خصوصی پیغامات


لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے آغاز سے قبل قومی کھلاڑیوں نے شائقینِ کرکٹ کیلئے خصوصی پیغامات جاری کر دئیے ہیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم،  سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بلے باز حیدر علی نے مداحوں کو گھروں میں بیٹھ کر اسپورٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔

بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سنسنی خیز ایونٹ میں شائقین کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیز مقابلے ضرور دیکھیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان

نوجوان بلے باز حیدر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ  اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا اپنے شور سے جوش بڑھانا بہت یاد آئے گا۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوانوں سے درخواست کی ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو بھی اسپورٹ کریں جب کہ شان مسعود نے کہا کہ فینز گھروں سے بھرپور اسپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 30 ستمبر سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، کورونا کے باعث میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت کھیلے جانیوالے ایونٹ کا فائنل اٹھارہ اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں