قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک مزدا ٹرک اور کار میں تصادم ہونے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق رات گٸے مزدا ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ اور پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کرگاڑی کے اندر پھنسی ہوئی لاشیوں کو نکال کر  سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق کار میں سوار افراد کوئٹہ سے پنجاب جا رہے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی جی خان روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق

ریسکیو اور پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو سول اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

خیال رہے کہ جولائی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا تھا کہ بارشوں کے نتیجے میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں آٹھ افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں