کراچی: بچی سے زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا

فائل فوٹو


کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے  پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں چار سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقہ فرید ٹاون میں دکان دار نے چار سال کی بچی سے زیادتی کی تھی۔ سیٹلائٹ ٹاون پولیس نے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل خیرپورٹا میوالی میں مبینہ زیادتی کی کوشش پر 19 سالہ لڑکی  نے زہر کھا کر خود کشی کرلی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق بہاول پور کی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں 19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی   کے بعد پولیس کی جانب سے تاخیر سے پرچہ درج  کرنے پر متاثرہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی تھی۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ہم نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے والدین نے تھانہ خیرپورٹامیوالی میں درخواست دی تھی لیکن پولیس نے درخواست وصول  کرنے کے باوجود ملزم لقمان  کے خلاف  کارروائی  نہیں کی۔

پولیس سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر والدین بیٹی کو اسپتال لے گئے تھے، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔

متاثرہ لڑکی کی خودکشی کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد ڈی پی او بہاول پور کے حکم پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

مقدمہ درج  نہ کرنے اور انصاف  میں تاخیر پر تھانہ خیرپورٹامیوالی کے ایس ایچ او رانا انوارالحق سمیت عملے کو بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں