حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر کا پی آئی اے میں دوبارہ سفر


کراچی: 22 مئی 2020 کو لاہور سے کراچی آتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے)  طیارہ میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے مسافر ظفر مسعود چار ماہ بعد صحتیاب ہوکر کراچی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں  زندہ بچ جانے والے پنجاب بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود نے پی آئی  کی پرواز پی کے 304 کے ذریعے لاہور کے ذریعے آج لاہور پہنچے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ارشد ملک اور انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں نے ظفر مسعود کو کراچی ایئر پورٹ پر لاہور کے لیے رخصت کیا۔ ظفر مسعود کا پی آئی اے طیارہ حادثے کے بعد یہ پہلا فضائی سفر تھا۔ ظفر مسعود  کراچی کی نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خیال رہے کہ 22 مئی  کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 97 افرادجاں بحق جبکہ دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے.

قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس، تحقیقات کی یقین دہانی

پی آئی اے کے طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ30 منٹ قبل لاہور ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گر کر تباہ ہوا تھا۔

حادثے سے قبل طیارے کے کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے کال  میں طیارے کے انجن خراب ہو نے کی اطلاع دی تھی۔


متعلقہ خبریں