میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزے کے جھٹکے

فائل فوٹو


اسلام آباد: آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور اس کے گردونواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چیچیاں، افضل پور اور جاتلاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس  کا مرکز آزادکشمیر کا علاقہ کیل ہے۔

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سبی، ہرنائی اور دکی میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر دور تھا جب کہ اس کی گہرائی18 کلومیٹر تھی۔


متعلقہ خبریں