چین میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ


چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  ملک میں 15 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی نسبت آج رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے۔

چینی حکام کے مطابق تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے۔

اسپین اور فرانس میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

خیال رہے کہ دنیا بھر کے بیشتر ممالک عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔

یورپین ممالک اسپین اور فرانس میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین میں گزشتہ تین ماہ کے مقابلے میں حالیہ چار ہفتوں میں اسپتالوں میں زیادہ مریض داخل ہوئے ہیں۔

اسپین کے کئی اسپتالوں میں انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ میڈرڈ کے کئی علاقوں میں پھر لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس:دنیا بھر میں 9 لاکھ 69 ہزار سے زائد اموات

دوسری جانب فرانس کے اسپتالوں میں رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں اٹھائیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں چھ ہزار کے قریب مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں