کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر



اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے  پروگرام ’’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے۔ 2014  کے بعد سے بھارت ایل او سی پر بھاری ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو چاہیئے اس تنازع کو فوری حل کرائے۔

انہوں  نے کہا کہ عالمی میڈیا کو گاہے بہ گاہے ایل او سی کی صورتحال سے بھی آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ دنیا کو صورتحال کا بخوبی اندازہ ہے۔

’مسلح افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے‘

ایل اوسی پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو تی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

اس سے قبل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا کہ انتظامی مقاصد کے لیے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا سکتے ہیں تاہم تاحال اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی سرزنش ہو رہی ہے۔ پاکستان کی توجہ امن اور معیشت کی حفاظت پر مرکوز ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات: پیپلزپارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں طلب کرلیں


متعلقہ خبریں