ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی پارٹی رکنیت معطل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز نے رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری کی رکنیت معطل کردی کردی ہے۔

ن لیگ پنجاب کے صدر راناثنا اللہ کی ہدایت پر جنرل سیکریٹری پنجاب اویس لغاری نے احمد شرقپوری کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ میاں جلیل احمد شرقپوری سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قطعا ًقابل قبول نہیں ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ابھی مجھے کسی قسم کا شوکاز نوٹس نہیں ملا ہے۔ جب نوٹس ملے گا تو اس کا ضروری جواب دوں گا۔وری
پارٹی رکنیت معطل کرنے کا بھی علم نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

خیال رہے کہ جولائی میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے غضنفر علی خان، مسلم لیگ ن کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان اراکین نے ایک سال پہلے بھی ملاقات کی تھی۔ رانا ثناء الہ نے دعوٰی کیا تھا کہ جلد 60 سے 70 لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والےاراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔


متعلقہ خبریں