کراچی سمیت سندھ بھر میں آر ایل این جی لانے کی تیاریاں


کراچی: وفاقی حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آر ایل این جی لانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سوئی گیس حکام نے کراچی میں 30 سے زائد سی این جی اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر آزمائشی بنیادوں پرمنتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں ہفتہ ،اتوار شیڈول گیس بندش ہے لیکن شہرمیں آر ایل این جی اسٹیشنز کھلے ہیں جب کہ گیس لوڈمینجمنٹ میں بند کیے گئےاسٹیشنز کوبھی گیس فروخت کرنے کی بھی اجازت ہے۔

سندھ: سی این جی اسٹیشنز مزید24 گھنٹے کیلئے بند

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے کے لیے سندھ بھر میں جمعے سے اتوار تک سی این جی اسٹیشن بند کئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈزسے سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی کا سامنا ہے۔ کم پریشرکی وجہ سے گھریلو صارفین اورکمرشل سیکٹرکی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری پیش آ رہی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے سبب سڑکوں پر پبلک ٹرانسپوٹ بہت کم ہے۔ پرائیوٹ ایمبولنس سروسز بھی بند ہے جس کے باعث ایدھی و چھیپا پر لوڈ بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ

سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نجی بجلی گھروں کو بھی گیس کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔

گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے پھر بند کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں