برطانیہ: دوبارہ لاک ڈاون کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج


برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریفلگر سکوائر پر ہونے والے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے جانسن حکومت کی کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکمت عملی کو مسترد کردیا ہے۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر لاک ڈاون اور جانسن حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 34 کی اموات ہو چکی ہیں۔

چین میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 277 ہو چکی ہے جب عالمی وبا سے 41 ہزار 971 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ  ملک میں 15 نئے کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ روز ملک میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے جس کی نسبت آج رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 ہے۔

چینی حکام کے مطابق تمام کیسز کا تعلق بیرون ملک سے ہے جن میں یورپ سے آنے والے مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد بغیر علامات والے مریضوں کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں