کورونا وائرس: دنیا میں10لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 10 لاکھ 2 ہزار 383 افراد ہلاک 3 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار 154 متاثر ہو چکے ہیں۔ 

دنیا میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ46 لاکھ 51 ہزار 424 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 76 لاکھ 82 ہزار 956 ہے۔

کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری کو چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سےمجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ 9 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور73 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 60 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 95 ہزار 600 ہو گئی ہے۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 47 لاکھ 32 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 41 ہزار776 اموات ہوئی ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 385 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار488 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 30 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور76 ہزار430 اموات ہوئی ہیں۔

رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی کو دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں۔ 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

پانچ جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 3سے4لاکھ اموات کیلئے مزید23دن لگے۔ 26جون کو 5 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں۔ 4سے 5 لاکھ تک اموات بھی 21 روز میں ہی سامنے آئیں۔ 17جولائی کو دنیا میں اموات کی تعداد 6 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئیں۔

پانچ سے چھ لاکھ اموات تک پہنچنے میں 21دن لگے۔ 4اگست کو مجموعی اموات کی تعداد 7 لاکھ ہوگئی۔ چھ سے سات لاکھ اموات کا سفر اٹھارہ روز میں مکمل ہوا۔ 20اگست کو اموات کی تعداد8 لاکھ ہوگئی۔

سات سے آٹھ لاکھ اموات فقط سولہ دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 8ستمبر کو دنیا میں 9لاکھ اموات مکمل ہوئیں۔ آٹھ سے نو لاکھ اموات ہونے میں انیس دن لگے۔ 28ستمبر کو کورونا سے اموات کی تعداد 10لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ کورونا سے آخری ایک لاکھ اموات میں 20 دن لگے۔


متعلقہ خبریں