منی لانڈرنگ، شوگر ملز کرپشن کیس: ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا 



اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ ‏(ایف آئی اے) کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے نے نوٹس سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے گھر وصول کروایا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق سلمان شہباز کو ہدایت کی گئی ہے وہ یکم اکتوبر کو 9 بجے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر جواب دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

متن کے مطابق سلمان شہباز کے اکاوَنٹس میں 10.5 بلین کی رقم ٹرانسفر ہوئی ہے اس رقم کے ذرائع کیا ہیں جواب دیا جائے۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے سلمان شہباز کو 25 ستمبر کو بھی طلب کر چکا ہے تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں