نوازشریف کی تقریر پر ن لیگ میں بغاوت کی لہر اٹھی ہے، فیاض الحسن چوہان



راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی تقریر پر ن لیگ میں بغاوت کی لہر اٹھی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغاوت کی ایک مثال جلیل احمد شرقپوری ہے،ان کا ن لیگ چھوڑنا پارٹی میں اختلافات کی بنیاد ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلیل احمد شرقپوری کے ساتھ 50ارکان پنجاب اسمبلی ہیں، نوازشریف کی اداروں کے مخالف بیان کے بعد پارٹی ارکان میں غم و غصہ پایاجاتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کرپشن بچانے کیلئےحربے استعمال کرتی ہے، شریف خاندان جمہوریت کی آڑ میں کرپشن بچانے کی کوشش کرتا ہے،ن لیگ کی جانب سے لوگوں کو مس گائیڈ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی دستاویزات میں نوازشریف کا پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں، ان  کے بیان کی مخالفت کرنے والوں پر کوئی اعتراض نہیں لگایا جا سکتا۔ ن لیگ کے ارکان اسمبلی کھل کر نوازشریف کے بیان کی مخالفت کریں۔

اداروں کے خلاف نوازشریف کےموقف کی تائید نہیں کرسکتا، جلیل احمد شرقپوری

لاہور موٹروے زیادتی کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پنجاب میں کئی زیادتی کیس حل کیے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ زیادتی کیس پربراہ راست وزارت اطلاعات سے رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کھربوں روپے پراپرٹی کے مالک ہیں، عوام ان کی جائیداد کی تفصیلات دیکھ کر حیران ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمیں جمہوریت کا درس دیتے ہیں،ان  کا ووٹ بینک صرف 3اضلاع میں ہے جب کہ  کی جائیداد پورے پاکستان میں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان احتسابی اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں،مولانا غلط فہمی سے نکل آئیں آپ کو حتسابی کارروائی میں شامل تفتیش ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کوئی ہے جو مجھ پر ہاتھ ڈالے، آج وہ عوام کیلئے نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کےخلاف ہر قسم کی کارروائی ہو گی۔


متعلقہ خبریں