نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں، عاصم سلیم باجوہ



اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ  نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں سی پیک کے تحت ہیلتھ ، میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں۔ ہیلتھ ، میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے،خصوصی اقتصادی زون میں روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوں گے۔

وزیراعظم صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پر کام 80 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ ایسٹ بے ایکسپریس پر تارکول ڈال دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں