سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق

سندھ: کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 251 متاثر ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 17 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2492 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے 137 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے میں 19 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 158 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع

دوسری جانب  پاکستان میں کورونا ویکسین’ کینسینو‘ کے کلینیکل ٹرائل کےتیسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں ہوا تھا اور تیسرا پاکستان میں ہورہا ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ ویکسین کاٹرائل صحت کےنظام میں بہتری کےلیے بھی اہم ہے اور کوروناویکسین کا ٹرائل ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قومی ادارہ صحت اور چینی کمپنی مل کرٹرائل کررہے ہیں۔

پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سربراہ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ 8 سے10 ہزار رضاکاروں پر ویکسین کاٹرائل ہوگا۔ فیز تھری ٹرائل اہم ہے اس میں حتمی نتیجہ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کامیاب ہونے کے3یا4ماہ بعد ویکسین مارکیٹ میں آجائے گی۔


متعلقہ خبریں