کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا، سینیٹر سراج الحق

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی خوشحال ہوتا ہے تو پاکستان خوشحال ہوتا ہے۔

کراچی میں2ہفتے سےبجلی کا بحران جاری

ہم نیوز کے مطابق وہ شہر قائد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ’حقوق کراچی مارچ‘ سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے مارچ کے انعقاد پر کارکنان اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں مختلف قومیتوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

کراچی کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مارکیٹیں

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حقوق کراچی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منی پاکستان کراچی ملک کا 67 فیصد ٹیکس دیتا ہے لیکن ارباب اختیار نے اس شہر کو تباہ کردیا ہے۔

کراچی: تین ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

حافظ نعیم الرحمان ںے کہا کہ کراچی کو پانی و گیس سے محروم کردیا گیا  اور معیشت کا پہیہ جام کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کراچی کی نمائندگی وہ کرتے رہے جو اس کی آبادی کم کرتے رہے۔


متعلقہ خبریں