’افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جنگ بندی پر تیار نہیں ہوں گے‘

فوٹو: فائل

 امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمجھوتہ ہونے تک طالبان جامع اور مستقل جنگ بندی پر کسی بھی صورت تیار نہیں ہوں گے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تنازعات کا شکار دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے، اس لیے مستقل جنگ بندی پر طالبان کا تیار ہونا غیر معمولی بات نہیں۔

افغان طالبان کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

انہوں نے مزید کہا کہ تجاویز سامنے آئیں تو طالبان پرتشدد واقعات میں کمی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اس معاملے پر افغان حکومت اور طالبان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

افغان امن عمل کا اگلہ مرحلہ، زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز