سیاست کریں، ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں: ناصر شاہ

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی تجاوزات کی وجہ سے ڈوبتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ متبادل رہائش کے بعد تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، شہری پریشان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر کا سب سے بڑا ضلع وسطی ہے جسے ہم ماڈل ضلع بنائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کمشنرز کو اس ضمن میں خاص ہدایات دی ہیں۔

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع وسطی میں وہ طریقہ کاربنائیں گے جس کی وجہ سے سے سڑکوں پر گندگی نہ ہو۔ انہوں ںے نکاسی آب کو بھی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے تھے جنہیں بہترکررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں تنخواہوں کا بھی ایشو ہے لیکن چیئرمین بلاول بھٹو نے ضلع وسطی کے لیے فنڈز کے اجرا کا بھی کہا ہے۔

کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا، سینیٹر سراج الحق

سید ناصر حسین شاہ نے ضلع وسطی کے چیئرمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بارشوں کے دنوں میں کافی فعال دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے زور دے کر کہا کہ سیاست کریں لیکن لسانیت کی بات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم سمیت تمام پارٹیاں اسٹیک ہولڈرز ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے فنڈز کم مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نیت صاف ہے اور بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

پی پی سندھ کو پہلے ہی تقسیم کرچکی، اعلان کرنا باقی ہے۔ خالد مقبول

صوبائی وزیرناصرحسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ جو بھی اسکیم بنے اس میں سیوریج کا مسئلہ پہلے حل کیا جائے۔ انہوں ںے کہا کہ جن اضلاع نے اجازت دی وہاں سولڈ ویسٹ مینیجمنٹ کام کررہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سولڈویسٹ مینیجمنٹ سے مطمئن نہیں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ کام ہی نہیں ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں