سنگاپور چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا ملک


سنگاپور دنیا کا پہلا ملک ہوگا جو اپنی قومی شناختی اسکیم میں چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیومیٹرک نظام سنگاپور کے عوام کو سرکاری و نجی سروسز تک رسائی اور حصول کے لیے محفوظ طریقہ کار فراہم کرے گا۔

حکومتی ٹیکنالوجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کا بنیادی جزو ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا تجربہ ایک بینک کے ساتھ کیا گیا ہے اور اسے قومی سطح پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی نہ صرف کسی شخص کی شناخت کرتی ہے بلکہ یہ یقینی بناتی ہے کہ وہ خود وہاں موجود بھی ہے۔

سائنسدانوں نے انسانی ہاتھ کی طرح کام کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کر لی

سنگاپور کو یہ ٹیکنالوجی فرہم کرنے والی برطانوی کمپنی آئی پروو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جب آپ کسی کی تصدیق کرتے ہیں تو آپ کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ شخص وہاں درحقیقت موجود ہے اور آپ کوئی ویڈیو، تصویر یا دوبارہ چلائی جانے والی غلط اور جعلی ریکارڈنگ نہیں دیکھ رہے۔


متعلقہ خبریں