موجودہ نظام ناکام ہو گیا، اب اچھائی کی کوئی امید نہیں: مصطفیٰ کمال

مصطفی کمال کے

فوٹو: فائل


کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام ناکام ہوگیا ہے اوراس نظام سے اب اچھائی کی کوئی امید نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کراچی کیلئے کاغذی پیکج کا اعلان کیا، مصطفیٰ کمال

ہم نیوز کے مطابق سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سارا نظام درہم  برہم ہے اور کچھ بھی صحیح نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ ملک میں تبدیلی آئے گی لیکن مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی حکومت بچانے اور اپوزیشن حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس وقت ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

سیاست کریں، ریلیاں نکالیں لیکن لسانیت کو فروغ نہ دیں: ناصر شاہ

پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے دو دن قبل کہا تھا کہ تمام پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں ںے کہا تھا کہ کوئی سندھ کارڈ اورکوئی مہاجر کارڈ کے پیچھے چھپ رہا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ایک دن قبل کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے کاغذی پیکج کا اعلان کیا اور پھر مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سے ملک چلتا ہے لیکن اس میں کراچی کو ہی نظر انداز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج دراصل کراچی کے خرچے پر ہی شہریوں کو بریانی کھلانے کے مترادف ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کس جواز کے تحت وفاقی حکومت پر تنقید کر رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے سندھ میں جو کارنامے انجام دیے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہیں۔

کراچی کو آج تک کسی حکومت نے حق نہیں دیا، سینیٹر سراج الحق

انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم نے سب کے سامنے پہلے ہی کراچی پیکج سے انکار کردیا تھا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ کچھ بھی نہیں ہو گا اور یہ صرف باتوں کا ٹورنامنٹ ہے۔


متعلقہ خبریں