کراچی: پوش علاقے ڈیفنس سے انسانی اعضا برآمد

فائل فوٹو


کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔ علاقہ پولیس نے اس ضمن میں تفتیش و تحقیق شروع کردی ہے۔

کراچی: مقامی پارک سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں برآمد

ہم نیوز کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں کچرے کے ڈھیر سے انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد ہونے والے انسانی اعضا میں کھوپڑی اورہاتھ سمیت دیگر جسمانی اعضا کی ہڈیاں شامل ہیں۔

علاقہ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اس ضمن میں تفتیش و تحقیق شروع کردی گئی ہے۔

شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک کے قریب سے بھی چند ماہ قبل انسانی اعضا کی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر برآمد ہونے والی انسانی ہڈیاں تحویل میں لے کر انہیں جانچ پڑتال کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کو بھیج دی تھیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز کو اس وقت کے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے بتایا تھا کہ پارک میں کھدائی کے دوران پانچ انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تھیں جنہیں ڈاؤ یونیورسٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

لاہور سفاری پارک میں شیروں کا حملہ، نوجوان جاں بحق، باقیات برآمد

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جو انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں وہ انسانی ہاتھ اور پیر کی معلوم ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش و تحقیق کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں