آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں



آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سرحدی تنازع پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا نے متنازع ریجن میں مارشل لا نافذ کرکے فوج کی منتقلی شروع کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آرمینیا ںے آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹر اور3 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ آرمینیائی وزیر اعظم کے مطابق آذربائیجان کی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب آزربائیجان کے حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

یورپی یونین، فرانس اور روس سمیت دیگرملکوں نے متنازع علاقے میں فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے۔

آذربائیجان کی کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت

دوسری جانب  پاکستان نے آرمینیا کی افواج کی جانب سے آذربائیجان کےعلاقوں پر گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ آرمینیا مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے فوجی کارروائی فوری بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی منظور قراردادوں کی روشنی میں آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں