وزیر اعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، قمرالزماں کائرہ

وزیر اعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، قمرالزماں کائرہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزماں کائرہ  نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم خود اداروں کو سیاست میں ملوث کررہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

آرمی چیف سے نوازشریف یا پارٹی کیلئے کچھ مانگنے نہیں گیا تھا، محمد زبیر

ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ ہم سے ماضی میں جب بھی غلطیاں ہوئیں تو ان سے سیکھنے کی کوشش کی۔

ایک سوال پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ ماضی میں نہیں جانا چاہیے لیکن اب یہ طے کردیں کہ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے میزبان کے استفسار پر کہا کہ جلسے اور ریلیوں کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے آخری آپشن ہیں۔

شیخ رشید نے مسلم لیگ ن میں ش کے بعد ط لیگ کی بھی پیشگوئی کر دی

میزبان محمد مالک کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر پی پی رہنما قمرالزماں کائرہ نے دعویٰ کیا کہ اے پی سی کے اعلامیے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں شریک مہمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کے لیے ہم نے حلف اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج مرحلہ وار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا صبر جواب دے گیا ہے اور انہیں اپوزیشن سے توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں معیشت کی بہتری کی کوئی توقع نہں ہے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ استعفوں سے متعلق ہم متفقہ طور پرفیصلہ کریں گے۔

آئندہ جماعت کا کوئی رکن عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کریگا، نواز شریف

جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے متفقہ طور پر فیصلے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں حلف لینے سے انکار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں