سندھ کی ترقی کیلئے وفاق کی مدد کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

فوٹو: فائل


کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی کیلئے وفاق کی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم ملک میں زمینی حقائق دیکھ کر اپنا آئینی کردار ادا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سندھ کے بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے پاس میئرشپ ہوتی ہے تو خاموش رہتے ہیں جب ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو سندھ کی تقسیم کی بات کرتے ہیں، سندھ کےعوام سندھ کی تقسیم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور تحریک انصاف اپنی اپنی سیاست کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، انکے کے بارے میں سب کو پتہ ہے

وفاق نااہلی کا ملبہ ایک صوبے پر نہ ڈالے، وزیر اعلیٰ سندھ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ے منوڑہ بیچ روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ  نے کہا تھا کہ وفاق نااہلی کا ملبہ ایک صوبے پر نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہو گا اور کراچی کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ کراچی کی بہتری کے لیے پاکستان نیوی کی خدمات قابل قدر ہیں تاہم نیوی کے منصوبوں میں مقامی افراد کو بھی بھرتی کیا جائے

انہوں نے کہا کہ کراچی  میں سیوریج اور کچرے کا مسئلہ جلد حل کریں گے جبکہ سندھ حکومت کراچی کی تعمیر میں فعال کام کر رہی ہے۔ ہم جلد دیگر اہم سڑکوں کی تعمیر اور ٹرین اسپورٹ سسٹم بنائیں گے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیماڑی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور یہاں کے لوگوں کو ملازمتیں دیں گے۔ سیاحوں کے لیے 200 گاڑیوں کی پارکنگ بھی تعمیر کی جا رہی ہے کیونکہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے منوڑہ پر سیاحوں نے آنا کم کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کیلئے جامعہ پنجاب کا اہم اقدام

انہوں نے کہا کہ منوڑہ ایک مشہور پکنک پوائنٹ ہے جبکہ روڈ کی تعمیر اور دیگر سہولیات دینے سے یہ مصروف تفریح گاہ بن جائے گا۔ یہ ایک بہترین اسکیم منوڑہ میں سیاحت کو فروغ دے گی۔


متعلقہ خبریں