افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبدا للہ عبداللہ کل پاکستان پہنچیں گے

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے گرفتاری کی خبر کو افوا قرار دے دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبدا للہ عبداللہ کل پاکستان پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا۔

جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے، عبداللہ عبداللہ

ہم نیوز کے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے۔

افغان امن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے دو ہفتے قبل دوحہ میں کہا تھا کہ جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے۔

جنرل باجوہ سے ملاقات: عبداللہ عبداللہ کا طالبان کیساتھ تنازعات حل کرنے پر آمادگی کا اظہار

ہم نیوز نے افغان میڈیا کے حوالے سے بتایا تھا کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے وفود کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

افغان امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں وفود جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں ہے تاہم مذاکرات سے دونوں فریق فاتح ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا آغاز ایک بہت ہی تاریخی اقدام ہے۔

اشرف غنی، عبداللہ عبداللہ نے الگ، الگ عہدے کا حلف اٹھایا

ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ مذاکرات سے تمام مسائل کو فوری طور پرحل نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن مذاکرات سے لوگوں کو تشدد میں کمی کی توقع ضرور ہے۔


متعلقہ خبریں