کراچی: کلفٹن میں آوارہ کتے نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ لیا

کراچی: کلفٹن میں آوارہ کتے نے دوبچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ لیا

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں آوارہ کتے نے دو بچوں سمیت پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

ہم نیوز کے مطابق آوارہ کتے کا کاٹنے کا واقعہ تین تلوار کلفٹن میں پیش آیا ہے۔ تمام زخمیوں کو جناح اسپتال کی سگ گزیدگی سینٹر میں علاج کے لیے داخل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس ضمن میں اسپتال کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹے سے زخمی ہونے والے بچوں کے چہرے، ہاتھ اور جسم کے دیگر حصوں پر بری طرح زخم آئے ہیں۔ زخمی بچوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

اکتوبر 2019 میں محکمہ صحت سندھ نے اگست 2019 تک کے دوران ڈاگ بائٹ (کتے کے کاٹنے) کے اعداد و شمار جاری کیے تھے جن کے تحت سندھ کے مختلف اضلاع میں ایک لاکھ 22 ہزار 566 افراد کتوں کا شکار بنے تھے۔

کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، گورنر سندھ

اعداد و شمار کے مطابق قمبر، نوشہرو فیروز اور دادو کتوں کے کاٹنے کے حوالے سے خطرناک اضلاع میں شامل تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق قمبر میں رواں سال کے دوران 11 ہزار 935 افراد ڈاگ بائٹ کا شکار ہوئے تھے جب کہ دادو میں 11 ہزار 330 اور نوشہروفیروز میں 10 ہزار 847 افراد کو کتوں نے کاٹا تھا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیرپور میں 8 ہزار 958 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے تھے۔

کراچی: سگ گزیدگی میں اضافہ، جناح اسپتال میں ایک دن کے اندر 115 متاثرین لائے گئے

اندرون سندھ میں ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب بیشتر مریضوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جاتا ہے۔ جناح اسپتال میں گزشتہ سال کے دوران کتے کے کاٹے کے مریضوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔


متعلقہ خبریں