بلوچستان: لسبیلہ اور گرد و نواح میں زلزلہ

earthquake

لسبیلہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ اور گرد ونواح میں زلزلہ

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی ہے۔ اس ضمن میں تاحال کسی سی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں ایک ہفتے قبل بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سبی، ہرنائی اور دکی میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے اس وقت بتایا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا تھا کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 30 کلومیٹر دور تھا جب کہ اس کی گہرائی18 کلومیٹرتھی۔


متعلقہ خبریں