کراچی: پی پی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریگی

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری: حکومت سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے شہر قائد میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بطور احتجاج مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

کراچی: لوڈشیڈنگ کا دورانیہ15 گھنٹے سے تجاوز کرگیا

ہم نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرہ سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام پی پی کراچی ڈویژن کی جانب سے ہو گا۔

پی پی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ احتجاجی مظاہرے وفاقی حکومت کی نا اہلی کے خلاف ہو ں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کراچی کے صدر سعید غنی کا اس سلسلے میں استدلال ہے کہ کراچی میں گیس کی کمی کے باعث بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، شہری پریشان

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو کراچی میں سوئی گیس ہیڈ آفس کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں