گلگت بلتستان کمیٹی بلاول کی تجویز پر ہی بنی، فواد چودھری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کمیٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر ہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں بنائی گئی۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تجویز ماننے کے باوجود اپوزیشن نے ہی کمیٹی کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری سے ملاقات: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کی غلط فہمیاں دور

میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے یا نہ چاہے گلگت بلتستان  میں اصلاحات لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنما استعفے نہیں دیں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت کا پتہ ہی نہیں تو مقبولیت کیسی؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت موجود ہی نہیں اس لیے دھڑے بننے کا خدشہ تو رہے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن مایوس ہیں، پنجاب میں ن لیگی دھڑے نے نوازشریف کی اداروں کے خلاف تقریر پر اظہار مایوسی کیا۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپنے پیسوں کے تحفظ کے علاوہ کوئی دلچسپی نہیں۔

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ نوازشریف نے قومی اداروں کے خلاف بات کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

یہ بھی پڑھیں:  نوازشریف کی تقریر پر ن لیگی کارکنوں کو مقدمہ کرانا چاہیے، فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کھلاڑی ہیں نہ ہی کوئی کردار رکھتے ہیں، ان کی اور آصف علی زرداری کی دلچسپیاں مختلف ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ تفتیش کے طریقہ کار کوبہتر کرنے کی بہت ضرورت ہے، شہباز شریف نے تھانوں  پر رقم خرچ کی  لیکن نظام  کو بہتر کرنے پر توجہ نہیں دی۔


متعلقہ خبریں